پتوکی، تین ملزمان نے کار سوار فیملی پر اینٹ ماردی

کارکی سکرین ٹوٹ گئی جبکہ کار سوار فیملی محفوظ رہی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:43

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پتوکی تین کس ملزمان نے کار سوار فیملی پر اینٹ ماردی کار کی سکرین ٹوٹ گئی جبکہ کار سوار فیملی محفوظ رہی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ عابد ٹائون حبیب آباد کا رہائشی شعیب مراتب اپنی فیملی کو لیکر گھرکی بس اسٹاپ کی طرف جارہاتھاشیرگڑھ بازار میںملزمان نے کار پر اینٹ ماردی اینٹ کے وار سے کار کی پچھلی سکرین ٹوٹ گئی جبکہ کار میں سوار فیملی محفوظ رہی متاثرہ کار سوارشہری نے ملزمان ساجد وغیرہ سے وجہ پوچھی تو ملزمان گلو گیر ہوگئے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے نامزد ملزم ساجد سمیت دو کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور واقع کی تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں