پتوکی، شارع عام پرملزمان کی ہوائی فائرنگ ،دو ملزمان گرفتار مقدمات درج

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:10

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) شارع عام پرملزمان کی ہوائی فائرنگ دو ملزمان گرفتار مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ٹھینگ چک نمبر 7میں دو کس ملزمان شارع عام پر ہوائی فائرنگ رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عدنان علی،مبشر نصیرکو شارع عام پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع پر گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے پولیس نے امن پریس کلب پتوکی کے عہدیداروں کو بتایا کہ گرفتار ملزمان تصویریں بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا چاہتے تھے مخبر خاص کی اطلاع پر فوری طورپر کاروائی عمل میں لائی گئی۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں