پتوکی کے نواح پھول نگر بابری مسجد کے سامنے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاںبحق‘ شناخت نہ ہو سکی

پیر 5 نومبر 2018 12:40

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) پتوکی کے نواح پھول نگر بابری مسجد کے سامنے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاںبحق شناخت نہ ہو سکی تفصیلا ت کے مطابق پتوکی کے بھائی پھیرو میں 1 ایک نوجوان اپنی موٹر سائیکل نمبری OKM 3825 پر جا رہا تھا بابری مسجد کے قریب اچانک موٹر سائیکل پینچر ھو گئی اور بے قابو ھو کر بجلی کے کھمبے کے ساتھ جا ٹکرائی جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ھو گیا مقامی لوگوں نے زخمی نوجوان کو قریبی ہسپتال ٹراما سنٹر بھائی پھیرو پہنچا دیا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ھوے دم توڑ گیا تا حال جابحق نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی -

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں