سوشل میڈیا سٹارسنگرعمران ماہی کے 2 نئے والیم ریلیز ،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

جمعرات 28 دسمبر 2023 20:43

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2023ء) فخر پتوکی سوشل میڈیا سٹار سنگر عمران ماہی کے 2 نئے والیم ریلیز ہوگئے ۔ والیم ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی پرستاروں کی طرف سے ڈھیروں مبارکبادیں اور نیک تمنائوں کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فخرِ پتوکی سوشل میڈیا سٹار سنگر عمران ماہی کے 2 نئے والیم ریلیز کر دیے گئے والیم رلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی پرستاروں کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری اس موقع پر سنگر عمران ماہی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک والیم پریمی ریکارڈ کی طرف سے جبکہ دوسرا والیم ایس ایس میوزک کی جانب سے رنگ ٹیون کے ساتھ ریلیز کیا گیا ایک گیت کی شاعری شاعر شوکت علی پریمی نے کی دوسرے گیت کی شاعری وحید شاکر نے کی عمران ماہی نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں آپ لوگوں کی وجہ سے ہوں اور میں ان لوگوں میں سے نہیں جو بلندی پر پہنچ کر اپنے محسنوں کو بھول جاتے ہیں میرے لیے آپ لوگوں کے دلوں میں جتنا پیار و محبت ہے میرے دل میں آپ لوگوں کے لیے اس سے دگنا پیار ہے انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے میرے چاہنے والے ان دو والیمز کو بھی اتنی ہی محبت دیں گے جتنی میرے پہلے گانوں کو ملی

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں