پتوکی، کوئٹہ میں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں مہر ذیشان نے گولڈ میڈل حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کر دیا

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:29

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) کوئٹہ میں ہونے والی نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پتوکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مہر ذیشان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا گزشتہ روزکوئٹہ میں 39ویں مردوں اور خواتین کی تیسری قومی چیمپئن شپ قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں باکسنگ کی 15 ٹیموں نے حصہ لیا پاک آرمی کی جانب سے حبیب آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان مہر ذیشان علی نے کوئٹہ میں ہونے والی نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر کے پاک آرمی اور اپنے علاقے کا نام روشن کر دیا گولڈ میڈل جیتنے پر ذیشان علی کو سیاسی و سماجی شخصیت رانا سکندر حیات حاجی ندیم عباس رانا طلعت پیر ظاہر شاہ ملک محمد آصف سول سوسائٹی صحافی برادری اور دیگر دوستوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں