قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارآل راونڈرفہیم اشرف کی بارات کل بروزہفتہ پتوکی کے علاقہ پھولنگرسے نارووال جائے گی

جمعہ 24 نومبر 2023 12:46

قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارآل راونڈرفہیم اشرف کی بارات کل بروزہفتہ پتوکی کے علاقہ پھولنگرسے نارووال جائے گی
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راونڈر فہیم اشرف کی بارات کل بروز ہفتہ پتوکی کے علاقہ پھولنگر سے نارووال جائے گی تیاریاں مکمل فہیم اشرف کی فیملی کے چہروں پر خوشی کا سماء سیاستدانوں ،کرکٹر سمیت دیگر کی شرکت متوقع ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پتوکی کے علاقہ پھولنگر میں قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راونڈر فہیم اشرف کی منہدی کی تقریب پھولنگر میں دھوم دھام سے ہوئی مہندی کی تقریب میںکرکٹر، سیاستدانوں ،صحافیوں ،وکلاء برادری اور فہیم اشرف کے فیملی ممبران نے شرکت کی آل رائونڈر فہیم اشرف شادی کے بندھن میں بندھ کر زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کریں گے فہیم اشرف کی بارات 25 نومبر ہفتہ کے روز نارووال جائے گی جبکہ 26 نومبر کو انکی دعوت ولیمہ کی تقریب پتوکی کے علاقہ پھولنگر میں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں