یونیورسٹی ماڈل سکول پشاورمیں جلسہ تقسیم اسنادکا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) یونیورسٹی ماڈل سکول کے گذشتہ دوتعلیمی سالوں کیلئے تقسیم اسنادکے حوالے سے تقریب کاانعقادکیاگیا،جس میں جامعہ پشاورکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف خان ،پشاوربورڈ کے چیئرمین اور پروفیسرڈاکٹرفضل الرحمن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطالبات کوبڑی تعدادمیں پشاوربورڈ اورسکول میں پوزیشنرلینے پرطلائی وچاندی کے تمغے،تعریفی اسناد،شیلڈزاورٹرافیاں دی گئیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاوریونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف نے کہاکہ جامعہ کویہ فخر حاصل ہے کہ صوبے کے بہترین اورتاریخی سکول جامعہ کی دسترس میں ہیں جوکمیونٹی ،پشاورشہراورملک کیلئے اثاثہ ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں