ہائیرایجوکیشن کے ڈائریکٹرجنرل کادورہ اسلامیہ کالج

جمعرات 24 جنوری 2019 13:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء)اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ڈائریکٹرجنرل منصوبہ بندی ڈاکٹرمظہرسعیدنے اسلامیہ کالج پشاورکادورہ کیا اورپروفیسرڈاکٹرحبیب احمدوائس چانسلراسلامیہ کالج کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کی۔ڈائریکٹرمنصوبہ بندی ڈاکٹرظہورجان نے اسلامیہ کالج میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ڈائریکٹرجنرل منصوبہ بندی ڈاکٹرمظہرسعیدنے اسلامیہ کالج میں جاری منصوبوں کی شفافیت کوسراہااورفنڈزکی بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کرئی۔

اجلاس میں ڈائریکٹرورکس انجینئرعابدکمال،پراجیکٹ ڈائریکٹرانجینئرمبین صدیقی،ڈپٹی ڈائریکٹرمنصوبہ بندی انجینئرعبدالصبوراوردیگرنے شرکت کی۔وائس چانسلرنے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی کارکردگی اورتعاون کوسراہا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں