ملاکنڈ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے۔ بی ایس سی کے ضمنی امتحانات 2019 ،20نومبر 2019 سے شروع ہوں گے

منگل 12 نومبر 2019 00:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) ملاکنڈ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے۔ بی ایس سی کے ضمنی امتحانات 2019 ،20نومبر 2019 سے شروع ہوں گے اس سلسلے میں تمام پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کی رول نمبر سلپ ان کے مستقل پتوں پر یکم نومبر 2019 کو بھیج دی گئی ہیں اس لیے تمام پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کو اس ضمن میں اپنی قریبی پوسٹ آفسز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں رولنمبرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ: www.uom.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جو امید واروں کے نام ان کے والد کے نام یا رجسٹریشن نمبر سے تلاش کیے جاسکتے ہیں تاہم اگر کسی امیدوار کو 13 نومبر 2019 تک اپنی رولنمبر سلپ موصول نہ ہو تووہ یونیورسٹی سے ایام کار اور اوقات کار کے دوران رابطہ کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اصلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی اپنے ساتھ موجودگی لازمی ہوگی۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات ملاکنڈ یونیورسٹی کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں