صوابی، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز کے سپورٹس مقابلے اختتام پذیر

جمعرات 21 نومبر 2019 12:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ضلع صوابی میں ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز کے سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے مختلف کھیلوں میں طلبا نے بڑھ چڑھ کر اپنے چھپے ہوئے مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ ضلع بھر کے ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز کے سپورٹس مقابلوں کے لئے ضلع کو آٹھ زون میں تقسیم کیا گیا تھا سپورٹس مقابلوں میں ضلع بھر میں اول پوزیشن ہاکی میں گورنمٹ ہائیرسکینڈری سکول سلیم خان، فٹ بال گورنمنٹ ہائی سکول مانیری، باسکٹ بال گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایوب خان کلے، ولی بال گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ترکئی اور ملٹری اور جمناسٹک کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول یارحسین نے میدان مارلیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ٹوپی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار غنی،ضلعی سپورٹس سیکرٹری عبدالرحیم، ایس او اے صوابی کے صدر افتخار علی نے خصوصی طور پر شرکت کی آٹھ زون کے سیکرٹریوں میں بہترین کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے پر شیلڈ دیئے گئے اور ضلع میں پہلے پوزیشن لینے والے ٹیموں میں بھی ٹرافیاں تقسیم کی گئی اس موقعے پر ڈی ای او صوابی افتخارغنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کھود طلبا کی مجموعی نشونما کے لئے بہت اہم ہے جب کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں تو اس قوم کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں اس موقع پر ضلعی سپورٹس سیکرٹری عبدالرحیم اور پرنسپل رحیم زادہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں