معاون خصوصی کامران بنگش کی نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن کے تقریب تقسیم وضائف میں بطور مہمان خصوصی شرکت

اس موقع پر معاون خصوصی نے ستائیس ہونہار طلبا میں 67 لاکھ روپے کے وضائف تقسیم کئے

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعرات 24 جون 2021 12:05

معاون خصوصی کامران بنگش کی نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن کے تقریب تقسیم وضائف میں بطور مہمان خصوصی شرکت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2021ء) اس موقع پر معاون خصوصی نے ستائیس ہونہار طلبا میں 67 لاکھ روپے کے وضائف تقسیم کئے۔وضائف کے توسط سے ایم بی بی ایس کے طلبا و طالبات کو ٹیوشن فیس میں پچیس فیصد رعایت دی جائیگی

معاون خصوصی نے کہا کہ وضائف دے طلبا اور ان کے والدین کی حصولہ افزائی ہوتی ہے  آج ان طلبا اور ان کے والدین کیلئے فخر کا لمحہ ہے  یہ بچے اپنی تعیمی قابلیت سے ان وضائف کے حصول کے قابل ہوگئے ہیں  صوبائی حکومت نے رحمت اللعالمین سکالرشپ کے تحت معاشرے کے ہرطبقے کو وضائف دینے کا اعادہ کیا ہے نارتھ ویسٹ سمیت دیگر نجی ادارے اعلی تعلیم میں حکومت کا ہاتھ بٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)



انشااللہ چار پرائیویٹ سیکٹر جامعات کو پختونخوا میں چارٹرڈ یونیورسٹیز کا درجہ دے رہے ہیں پبلک سیکٹر جامعات و دیگر اداروں کو پرائیویٹ سیکٹر کے ماڈل پر لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سوال و جواب اور سزا اور جزا کا عمل تعلیمی اداروں میں شروع ہوچکا ہے  نظام کو گنے چھُنے لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔  اتظامیہ کی جانب سے معاون خصوصی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں