پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کے سفر کی حقیقی معنوں میں عکاسی کیلئے محکمہ اطلاعات کی تشکیل نو ناگزیر بن چکی ہے
سرکاری مشینری میں زیادہ سے زیادہ شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیساتھ حکومتی اقدامات کی تشہیر اور ان پر متعلقہ حلقوں کی جانب سے فیڈ بیک میں اس محکمہ کے کردار مسلمہ ہے ،۔ وزیراعلیٰ کی محکمہ اطلاعات کے یکطرفہ کردار کو دو طرفہ اور کثیر الجہتی مواصلاتی نظام میں بدلنے کی ہدایت
بدھ 18 اکتوبر 2017 23:21
(جاری ہے)
جس میں چیف سیکرٹری اعظم خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش ، سیکرٹری خزانہ شکیل قادر، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سید امیر حسین شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔پریزینٹیشن میں محکمہ اطلاعات کی موجودہ سرگرمیوں اور مجوزہ نئے رول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات کی موثر تشہیر اور پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے دو طرفہ اور کثیر الجہتی مواصلاتی طور طریقے اپنانے کیلئے سیکرٹری اطلاعات کو گرین سگنل دیتے ہوئے مجوزہ پروگرام کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی ۔انہوںنے واضح کیا کہ صوبے میں شفافیت اور گڈ گورننس پر مبنی ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کی موثر عکاسی کیلئے جامع اصلاحاتی و ترقیاتی مواصلاتی حکمت عملی کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کے بر سر اقتدار آنے پر جب ہم نے صوبے میں تبدیلی کے ایجنڈے کے تحت ترقیاتی اقدامات کا آغاز کیا تو ہمیں کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔صوبائی حکومت کا پورا انتظامی نظام تقریباًناکارہ ہو چکا تھا اور محکمے زبوں حالی کا شکار ہونے کے سبب عوامی خدمات بجا لانے کے قابل نہیں تھے تاہم انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے تمام حکومتی شعبوں اور اداروں میں مختلف اصلاحات کا بیڑہ اُٹھایا اور اس سلسلے میں ہمیں ریکارڈ قانون سازی بھی کرنا پڑی ۔پرویز خٹک نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ساتھ تمام محکموں کو فعال اور عوامی خدمت کے تابع بنایا گیا جبکہ اسلام اور اصلاح معاشرہ کے ضمن میں بھی متعدد اقدامات کئے گئے جن میں پرائمری سطح پر ناظرہ قرآن ، میٹرک کی سطح پر قرآن باترجمہ، سودی کاروبار اور جہیز کی لعنت پر پابندی کے اقدامات شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری قانون سازی کے اہم نکات میں اطلاعات اور خدمات تک رسائی،وسل بلوئراور کنفلکٹ آف انٹرسٹ بھی قابل ذکر ہیںجن کی بدولت معاشرے سے کرپشن اور بدعنوانیوں کاخاتمہ ہوکر اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل ہموار ہو گی ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ارادے نیک اور مضبوط ہیں۔ہمارا مقصد زنگ آلود نظام کو مکمل طور پر بدلنا ہے تاہم سٹیٹس کو کی قوتیں بھی موجود ہیں جو تبدیلی کی کوششوں میں حائل ہیں۔انہوںنے کہا کہ باقاعدہ قانون سازی کے ساتھ ہمارے تبدیلی کے اقدامات دیر پا اثرات کے حامل ہیں۔یہ تبدیلیاں ہمیشہ کیلئے ہیں جنہیں بدلنا ممکن نہیںاور جو تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے تو ناکامی اور نقصانات سے دوچار ہوں گے جس کی تاریخ بھی گواہ ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ اطلاعات اپنے نئے کردار کے تحت تبدیلی کے اقدامات سے متعلق عوامی شعور اُجاگر کرے اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی مناسب عکاسی کرے جو گڈ گورننس اور شفافیت کا لازمہ ہے۔انہوںنے کہاکہ محکمے میں یہ صلاحیت ہونی چاہیئے کہ وہ تمام شعبہ ہائے زندگی کی طرف سے فیڈ بیک پر مبنی علاقائی، قومی اور عالمی حقائق کو منظر عام پر لائے ۔انہوںنے صوبے میں تجاوزات کے خلاف مہم کو بھی کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ شہروں کا حسن گہنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں ، طلباء اور مریضوں کی آمدورفت میں رکاوٹوں کا باعث بنتے ہیںجن کی مہذب اور ترقیافتہ معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے پیش کردہ مجموعی پبلسٹی پلان سے کلی اتفاق کرتے ہوئے اس سراہااور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس پر عمل درآمد کے سلسلے میں پورا تعاون کریں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی