خیبر پختونخوا تعلیمی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں سرفہرست ۔ ضلع ہری پور
پورے ملک کے اضلاع میں ٹاپ پوزیشن پر آ گیا۔
اتوار 17 دسمبر 2017 20:10
(جاری ہے)
سیہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں78660سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئی22.7ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کی۔
150 پلے گرئونڈز تعمیر کئے،10ہزار سکولوں میںکھیلوں کیلئے جگہ فراہم کی،14لاکھ طلباء و طالبات کیلئے فرنیچر کی سہولت مہیا کی گئی۔ اسی طرح سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئی40ہزار اساتذہ کی بھرتی کی گئی جبکہ17ہزار مزید اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ مزید برآں83ہزار اساتذہ کو انگریزی مضامین پر دسترس حاصل کرنے کیلئے خصوصی تربیت دی گئی۔سکولوں میں آئی ٹی لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیاتاکہ سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کو جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کیا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ ساڑھے چار سال کی انتھک محنت سے پاکستان تحریک انصاف حکومت تعلیمی شعبے کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں پورے ملک میں سرفہرست رہا ہے جو ایک اعزاز کی بات ہے۔ تاہم ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی معیار میں بھی سرکاری سکولوں کا معیار بلند کیا جائے اور لڑکوں اور لڑکیوں کے مابین تفاوت دور کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی میں بہتری کی اصل وجہ تمام شعبوں بالخصوص تعلیمی شعبے سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہے۔ بھرتیوں، تقرریوں اور تعیناتیوں کے عمل میں شفافیت لائی گی۔ بائیومیڑک نظام متعارف کرانے کی وجہ سے اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی گئی۔ لڑکیوں کی تعلیم حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ تعلیمی بجٹ کا 70فیصد حصہ لڑکیوں کی تعلیم کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے طلباء وطالبات کو سکالرشپ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات بھی دیے جا رہے ہیں۔تقریب میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک ، وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود، ایم این اے شازیہ مری، سینیٹر عائشہ فاروق، ماہرمعاشیات ڈاکٹر نعیم الحق اور قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار