اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںیو ای ٹی جلوزئی کیمپس میں پہلی سپورٹس سوسائٹی قائم

یو ای ٹی جلوزئی کیمپس میں پہلی سپورٹس سوسائٹی قائم

پشاور ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور کے جلوزئی کیمپس میں پہلی سپورٹس سوسائٹی قائم کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر یوای ٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے’’جلوزئی سپورٹس سوسائٹی‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر طلباء سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جلوزئی کیمپس بہت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،جلوزئی کیمپس کو بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ تعلیمی درسگاہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے سوسائٹی کے منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب آپ تعلیمی سرگرمیوں کے سا تھ ساتھ سپورٹس کے شعبے میں بھی دوسری جامعات کے ساتھ مقابلوں کیلئے تیارر ہیں بعد ازاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں