نیب خیبر پختونخوا نی51 حجاج کیساتھ دھوکہ دہی پر اشتہاری ملزم نوید صادق کو گرفتار کر لیا

بدھ 18 جولائی 2018 20:31

نیب  خیبر پختونخوا نی51 حجاج کیساتھ دھوکہ دہی پر اشتہاری ملزم نوید صادق کو گرفتار کر لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو ، خیبر پختونخوا نے حجاج کے ساتھ دھوکہ دہی پر اشتہاری ملزم نوید صادق کو گرفتار کر لیا، جسٹس جاوید اقبال چیئرمین نیب کے احکاما ت کی روشنی میں نیب خیبر پختونخوا نے کارروائی کر تے ہوے نوید صادق ساکن کوہاٹ کو مبینہ طور پر حجاج کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمان عبدالعقیل (جو پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہی) نوید صادق کی ملی بھگت سے عقیل ٹریول اینڈ ٹوئرز نوشہرہ کے نام سے کاروبار چلا رہے تھے۔ ملزمان نے حج درخواستوں کے حصولی کے لئے اخباروں میں اشتہارات دئیے اور عام لوگوں راغب کرنے کے لئے پرتعیش پیکجز کم قیمت پر دینے کا وعدہ کیا، ملزمان کے پاس محکمہ مذہبی امور کی طرف سے کسی قسم کا کوٹہ نہ ہونے کے باوجود 51 افراد (حجاج) سے درخواستیں بمع رقم وصول کیں۔ اسی طرح ملزم نوید صادق ملزم عبدالعقیل کی ملی بھگت سے نہ صرف سادہ لوح عوام کی محنت کی کمائی کو ہڑپ کی بلکہ ان کو حج کی سعادت سے بھی محروم کیا۔ نیب خیبر پختونخوا کیس کی پیروی کر رہی ہے۔ملزم کو جج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں