صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ،ْصوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا

بس سروس اور سوات ایکسپریس منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائیگا ،ْوفاقی حکومت نے فاٹا کیلئے سالانہ 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 13:56

صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ،ْصوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیرخزانہ خیبرپختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بس سروس اور سوات ایکسپریس منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا ،ْوفاقی حکومت نے فاٹا کے لیے سالانہ 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔وزیرخزانہ خیبرپختون خوا کا کہنا ہے کہ ان پیسوں کا ملنا اور ان کا صحیح استعمال ملکی مفاد میں ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے بجلی کے خالص منافع کی رقم اے جی این قاضی فارمولے کے تحت ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں