وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:28

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچ گئے۔ وزیراعظم لاہور کے بعد پشاور میں بھی غریب اور نادار مزدوروں کے لئے پناہ گاہ کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات ہوگی جبکہ وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی دوسری مرتبہ اقتدار میں انے کے بعد پہلے 100 دنوں کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجتماع میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں