چار برس بیت جانے کے باوجود بھی سانحہ اے پی ایس کے زخم مندمل نہیں ہوئے، دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، اسفندیار ولی
ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مجرموں کا بروقت سراغ لگا کر کیفر کردار تک پہنچا دیا جاتا تو مردان،چارسدہ،کوئٹہ اور زرعی یونیورسٹی پشاور جیسے واقعات رونما نہ ہوتے لیکن ریاست اور حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
شہدائے اے پی ایس کے لواحقین مجرموں کو کیفر کردارتک پہنچانے کیلئے چوکوں چوراہوں میں دھرنے دیتے رہے ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلان بنانے والوں کے دل و دماغ پر لواحقین کی چیخوں کا کوئی اثر نہیں ہو ا۔انہوں نے کہا کہ چار سال بعد جوڈیشل کمیشن تو قائم کر دیا گیا اب توقع ہے کہ اس کمیشن کا فیصلہ شہید بچوں کے والدین کے زخموں پر مرہم کا کام کر سکے ،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہدا کے لواحقین کے تمام تحفظات دور کرتے ہوئے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرے،انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیمیں دار الحکومت میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔دہشت گردوں کے سہولت کار،مددگار کھلے عام اسلحہ برداروں کے ہمراہ نہ صرف ملک بھر میں دندناتے پھررہے ہیں بلکہ اب ملکی سیاست میں بھی حصہ لے رہے ہیں، تاہم انہیں پکڑنے اور روکنے والا کوئی نہیں، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی کی رائے ہے کہ اچھے اور برے کی تمیز سے نکل کر جب تک امن کو پہلی ترجیح نہیں بنائی جائے گی اس وقت تک سانحہ اے پی ایس جیسے حملے اور واقعات کو نہیں روکا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے باچا خان بابا کی سوچ و فکر کی ساری دنیا کو ضرورت ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑے دہشت گرد موجود ہیں اور کالعدم تنظیموں کی صورت میں چندہ اکٹھا کر کے دہشت گردی کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے چند نکات پر عمل درآمد ہوا تاہم اب بھی بیشتر نکات پر عمل ہونا باقی ہے اور یہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی نا اہلی ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری ہماری صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت دونوں پر عائد ہوتی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بڑی تباہی سے بچنے کیلئے سانحہ اے پی ایس کے اصل محرکات قوم کے سامنے لائے جائیں اور گڈ و بیڈ کی تمیز ختم کر کے تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے اور اس کیلئے بہترین آپشن ’’ نیپ‘‘ پر من و عن عمل درآمد کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اعتماد کی فضا بن رہی ہے اور اگر اس عارضی امن سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو القاعدہ سے بڑا خطرہ داعش کی صورت میں سامنے بیٹھا ہے جسے دنیا کے 40ممالک فنڈنگ کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک پر اب بھی سوالات موجود ہیں اور حکمرانوں کو پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
انٹر مدارس گیمز ، بنوں ریجن نے ٹرافی اپنے نام کرلی
خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز اختتام پذ ہوگئی
وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،صوبائی ہینڈ بال لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ
عبدالکریم تورڈھیر کی زیر صدارت ٹیوٹا کے اکیسویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
پولٹری شعبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے،سرحد چیمبر
معذور افراد، اقلیتوں اور ٹرانسجڈر کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں، مشال یوسفزئی
پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور کو یونیورسٹی کا درجہ دینے سے متعلق اجلاس کا انعقاد
مزدوروں کی فلاح و بہبود اور انہیںحقوق دلانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے، فضل شکور خان
مشیر برائے کھیل سے آسٹریلیا میں سکواش چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کی ملاقات
سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ مردان کے حوالے اجلاس کا انعقاد
گورنر سے خیبرآئی فاؤنڈیشن کے پیٹرن انچیف پروفیسر ڈاکٹرداؤد کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
9مئی کیسز،عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان