قبائلی اضلاع اورایم ٹی آئیز ہسپتالوں میںبھرتیوں اور تقرریوں پرعائدپابندی ختم

منگل 22 جنوری 2019 23:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزیرصحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع اورایم ٹی آئیز ہسپتالوں میںبھرتیوں اور تقرریوں سے پابندی ہٹا دی ہے، اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق عوامی مفاد میں فوری طور پر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور ایم ٹی آئیز میں ہر قسم کی تقرریوں اور بھرتیوں سے پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم ہیلتھ سیکرٹریٹ، ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں ضلعی سطح پرمحکمہ صحت میں تقرریوں اور بھرتیوں پر پابندی برقراررہے گی۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے قبائلی اضلاع میں محکمہ صحت میں بھرتیوں کا عمل شروع ہوجائے گاجس سے وہاں ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کی کمی کو فوری طورپرپورا کیا جاسکے گا جبکہ ایم ٹی آئیز میں بھی ڈاکٹرز کی کمی پوری ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں