اسلامیہ کالج شعبہ فزکس میں ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 21 اپریل 2019 11:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء)شعبہ فزکس اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ایم ایس سی،ایم ایس اورپی ایچ ڈی کے طلباء اورریسرچرزکیلئے تربیتی ریسرچ ورکشاپ کا انعقادکیاگیاجس کاافتتاح وائس چانسلرڈاکٹرحبیب احمداورچیئرمین ڈاکٹراورنگزیب نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈین نیچرل سائنسزڈاکٹرامتیازاحمدبھی موجودتھے۔آرگنائزرکے فرائض ڈاکٹرمحمدابراراورڈاکٹرغلام مرتضیٰ نے انجام دیئے۔اختتامی نشست میں ڈین بیسک اینڈ سوشل سائنسزڈاکٹرسریربادشاہ نے شرکاء اورریسورس پرسن میں سرٹیفیکٹس اورشیلڈ تقسیم کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں