ڈینگی سے متعلق کیس میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پشاورہائیکورٹ نے ڈینگی سے متعلق کیس میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے علیحدہ وارڈمختص کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس قیصر رشید نے استفسارکیاکہ صوبے میں ڈینگی سے اب تک کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں جس پرڈی جی ہیلتھ ارشد خان نے کہاکہ صوبے میں 16 سو افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی عدالت نے پوچھاکہ انتظامیہ نے ڈینگی روک تھام کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں توڈی جی ہیلتھ نے بتایاکہ روزانہ کی بنیاد پر سپرے کیا جارہا ہے پرائیویٹ لیبارٹریز جعلی ڈینگی ٹیسٹ کرارہے ہیںعطائی اور جعلی لیبارٹریز کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کارروائی کررہا ہے۔

عدالت نے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے علیحدہ وارڈ مختص کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دواکتوبرتک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں