کوہاٹ میں تمام ترترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،محمودخان
ضلع کوہاٹ کے علاقے گمبت کو تحصیل کا درجہ دیا جائیگا،سمری کی پہلے سے منظوری ہوچکی ہے جو پی ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیگی،بہت جلد وزیر صحت اور متعلقہ حکام ضلع کوہاٹ کا دورہ کریں گے ،صحت کے بیشتر مسائل موقع پر حل کریں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:55
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں وزیر مملکت شہر یارآفریدی کی قیادت میں ضلع کوہاٹ سے آئے ہوئے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
ملاقات کے دوران سینیٹر شبلی فراز ، سابقہ وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی ، ضلع کوہاٹ سے اراکین صوبائی اسمبلی ، ایس ایم بی آر ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعلیٰ کو ضلع کوہاٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشر فت ، انفراسٹرکچر کی بحالی، گمبت کو تحصیل کا درجہ دینے ، کوہاٹ مین بازار کی کشادگی ، زراعت کی ترقی ، صحت اور تعلیم کے مسائل اورضلع کوہاٹ کے عوام کو درپیش دیگرمسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کوہاٹ مین بازار میں ٹریفک کے گھمبیر مسئلے کے حل کیلئے سڑک کے دونوں اطراف کشادگی کے باعت دکانوں کی بحالی کیلئے 60 ملین روپے پہلے سے منظور کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو ضلع کوہاٹ میں یوای ٹی کیمپس ، اسٹیٹ لائف بلڈنگ اور کامسٹ یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو ہدایت کی کہ ان تین منصوبوں کیلئے مجوزہ سرکاری اراضی کی نشاندہی جلد سے جلد عمل میں لائی جائے تاکہ منصوبوں پر کام شروع ہو سکے۔ وزیراعلیٰ کو ضلع کوہاٹ میں سمال ڈیمز اور چیک ڈیمز کی افادیت اور اس میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بھی تفصیلاً آگاہ کیا گیاجس پر وزیراعلیٰ نے محکمہ زراعت کو درکارمنصوبوں کی نشاندہی کرکے اگلے اے ڈی پی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ضلع کوہاٹ میں زراعت کی ترقی کیلئے ان ڈیموں کی تکمیل بڑی اہمیت کی حامل ہے جس سے ضلع کوہاٹ میں زرعی زمینوں کو پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے ضلع کوہاٹ میں تاندہ ڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس مقام پر انٹرنیشنل لیول کے ریزارٹ کے قیام کیلئے بھی اقدامات اٴْٹھائے جائیں گے تاکہ اس علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے ، جس سے نہ صرف محاصل میں اضافہ ہو گا بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ضلع کوہاٹ میں بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن اور صحت کے دیگر مسائل کے حوالے سے کہا ہے کہ بہت جلد وزیر صحت اور متعلقہ حکام ضلع کوہاٹ کا دورہ کریں گے اور صحت کے بیشتر مسائل موقع پر حل کریں گے۔ اس موقع پرسینیٹر شبلی فراز نے وفد کو بتایا کہ ضلع کوہاٹ میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے حوالے سے بل سینٹ میں زیر بحث ہے اور بہت جلد اس مسئلے کو بھی حل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ضلع کوہاٹ میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ایک جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ اگلے اے ڈی پی میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو شامل کیا جا سکے۔ اٴْنہوںنے کہاکہ ضلع کوہاٹ میں نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز بھی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ ضلع کوہاٹ میں ایک بڑے ہسپتال کا قیام بھی ممکن بنایا جائے گا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*پشاور بلیو کی ٹیم کا پشاور ریڈ کے خلاف پی سی بی چیلنج کپ میچ فتح
میٹرک پیپرز لیک ہونا امتحانات ساکھ پر سوالیہ نشان ہے ‘ ثمر بلور
uگورنر کی وزیر صحت کے ہمراہ کے ایم یو سینیٹ اجلاس کی صدارت
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کلائیمیٹ چینج کونسل کا اجلاس
fڈبلیو ایس ایس پی کے 7ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل
۷قبائلی ضلع خیبر میں قائم پناہ گاہ کو لنڈی کوتل میں مناسب جگہ پر منتقل کیا جائے۔ مشال اعظم یوسفزئی کی ..
الیکشن کمیشن نے مشتاق احمد خلیل کوبلا مقابلہ صوبائی صدر فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)خیبر ..
اسلحہ کے کاروبار کی ترقی اور ایکسپورٹ کوبڑھانے کیلئے طریقہ کاراور نظام کو سہل بنایا جائے،فواد اسحق
پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر کی اسلام آباد میں منعقدہ این پی او تقریب ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ ضیاالحق اور ڈائریکٹر ذیشان عبداللہ کا آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کی زیر صدارت صوبے میں بین المدارس کھیلوں بارے اجلاس
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ