خیبر پختونخوا، زکواة و عشر کو نسل کے ممبر طارق محمود کا استعفیٰ منظور

محمد اسحاق قریشی ممبر خیبر پختونخوا زکواة و عشر کونسل مقرر

جمعرات 23 جنوری 2020 15:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) خیبر پختونخوا زکواة و عشر ایکٹ 2011کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا زکواة و عشر کو نسل کے ممبر طارق محمود کا استعفیٰ منظور کر لیا اور محمد اسحاق قریشی کی تقرری بحیثیت ممبر خیبر پختونخوا زکواة و عشر کونسل ، ان کے پیش رو کی مدت 03 نومبر 2022 تک کی ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان محکمہ زکواة و عشر ، سماجی بہبود ، خصوصی تعلیم اور ترقی نسواں ، حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں