_ پشاور، موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

اتوار 23 فروری 2020 21:21

vپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں میں سرگرم موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا، ملزمان شادی بیاہ کی تقریبات سے موٹرسائیکل چوری کرنے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا،جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 4عدد سر قہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا ہے .تفصیلات کے مطابق سعداللہ ولد گل شاد سکنہ ارمڑ میانہ نے تھانہ ارمڑ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ ا پنے دوست کی دعوت ولیمہ میں شریک تھے کھانہ کھانے کے بعد کسی نامعلوم ملزمان نے اس سے موٹر سائیکل چوری کر لی جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر سر کل عبد السلام خالد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سعید خان اور ایس ایچ او تھانہ ارمڑ رفیق خان کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے دوران تفتیش جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جس کے دوران شادی کی تقریبات سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث اصل ملزمان جمال ولد گوہر علی اور عبید اللہ ولد فضل رحمان ساکنان ارمڑ میانہ کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا ،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 4عدد سر قہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں