اسلامیہ کالج میں تعمیرات سے متعلق کیس میں وائس چانسلر طلب

اسلامیہ کالج تاریخی ورثہ ہے،انتظامیہ نے تاریخی ورثہ کو مٹا کر اس میں تعمیرات شروع کردیئے ،جسٹس قیصررشید

بدھ 30 ستمبر 2020 03:11

پشاور۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) پشاورہائیکورٹ نے اسلامیہ کالج سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر وائس چانسلر اور رجسٹرار اسلامیہ کالج کو آج طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی دوران سماعت جسٹس قیصررشیدنے ریمارکس دئیے کہ اسلامیہ کالج میں ہوکیا رہا ہے اسلامیہ کالج تاریخی ورثہ ہے اور اس کا یہ حال کردیا کالج انتظامیہ نے، انتظامیہ نے تاریخی ورثہ کو مٹا کر اس میں تعمیرات شروع کردیئے ہیںکس حیثیت میں وائس چانسلر دفتر میں بیٹھ کر ایسے فیصلے کررہے ہیںاسلامیہ کالج کی ایک تاریخی حیثیت ہے یہ قومی ورثہ ہے۔

وکیل درخواست گزار عیسی خان نے عدالت کوبتایاکہ صوبے کی گیارہ یونیورسٹیز میں وائس چانسلر نہیں ہے ایکٹنگ وائس چانسلر کام کررہے ہیںسیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی بیوی بھی یونیورسٹی میں وائس چانسلر ہے جس پر جسٹس قیصر رشیدنے کہاکہ ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہو ہم اس کیس میں چیف سیکرٹری کو بھی طلب کرتے ہیںیہاں ہر چیز ایڈہاک پر چلا جارہا ہے۔ بعدازاں عدالت نے وائس چانسلر اسلامیہ کالج اور رجسٹرار اسلامیہ کالج کو آج طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں