خیبر پختونخوا میں آزاد کشمیر انتخابات کیلئے دو حلقوں کے لیے تیاریاں مکمل

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) خیبر پختونخوا میں آزاد کشمیر انتخابات کیلئے دو حلقوں کے لیے انتخابی مواد پشاورالیکشن کمیشن پہنچادیا گیا ہے۔حلقہ LA-45 میں 4امیدوار میدان میں اتریں گے،تحریک انصاف سے عبدالماجدخان، احمد مشاہد مشتاق، عبدالناصر خان آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت اسلامی کے ٹکٹ سے نورالباری امیدوار ہوں گے۔

ایل اے 45 میں 41پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 اور ایل اے 39 جموں کے لیے پولنگ کل ہوگی، چار امیدوار میدان میں ہیں 3860 مرد ووٹرز اور 3091خواتین ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔حلقہ LA-39 کے صرف 505 ووٹرز خیبرپختونخوامیں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

حلقہ LA 39جموں میں 13 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چوہدری فخر زمان، مسلم لیگ ن سے راجہ محمد صدیق ،تحریک انصاف سے ڈاکٹرنازیہ نیاز مدمقابل جبکہ ٹی ایل پی کے چوہدری راشد محمود، مسلم کانفرنس پارٹی سے نظر عباس شاہ ، مرزا تجمل جرال ازاد حیثیت سے میدان میں اتریں گیمحمد وحید،عائشہ مصطفی اور وجاہت الیاس بھی آزادحیثیت سے مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔چارسو سے زیادہ سیکورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کیے جائینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں