وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی لا براول میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر تعزیت

پیر 15 اگست 2022 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دیر کے علاقے براول میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے سے دلی ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دٴْعا کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں