پشاور پولیس نے دکان لوٹنے والے ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے برآمد کرلیے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پشاور پولیس نے دکان لوٹنے والے ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے برآمد کرلیے،مختلف کارروائیوں میں سو سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صد رڈویژن میں کارروائی کے دوران دکان لوٹنے والے دوملزموں کو گرفتار کیا گیا ،ملزموں سے لوٹے گئے ایک لاکھ روپے برآمد ہوئے ،پولیس کے مطابق مختلف کارروا ئیوں کے دوران ایک سو بیس اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن سے اسلحہ اورکارتوس برآمدہوئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں