ٹرائبل ڈسٹرکٹ چوراہ خیبرمیں ایک روزہ موبائل فری میڈیکل کا انعقاد

منگل 18 دسمبر 2018 13:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ہیلتھ ٹرائبل ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام ضلع خیبر کے علاقہ چوراہ میں ایک روزہ فری میڈکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا‘کیمپ میں سرجن ڈاکٹر محمد شفیق کے زیر نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف نے علاقہ کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کیں‘کیمپ میں 1418مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جن میں181مرد اور571خواتین اور666 بچے تھے۔

(جاری ہے)

ان کیمپس کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکے بارے میں شعور پیدا کرنا اورعلاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے سرجن ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈائریکٹر ہیلتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس سے ہزاروں کے تعداد میں علاقے کے مریض لوگ مستفید ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں