بنوں ، کونسل نے سینکڑوں تنازعات حل کر دیئے

پیر 21 اکتوبر 2019 12:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) تنازعات حل کونسل بنوں نے قلیل عرصے میں سینکڑوں تنازعات حل کر دیئے ، تفصیلات کے مطابق تنازعات حل کونسل ڈی آ ر سی کو یکم جنوری سے 30ستمبر تک کل 502درخواستیں موصول ہوئیں جن میں گھریلو تنازعات ، کرائم ، جائیداد کے مسئلے مسائل سمیت سنگین نوعیت کے تنازعات شامل تھیں ڈی آ ر سی کے چیئرمین ریٹائرڈایس پی سکندر کی قیادت میں 312تنازعات کو حل کرکے راضی نامہ کر لیا گیا جبکہ 134 کیسز لیگل ایکشن کیلئے عدالتوں کو ریفر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں