مشکل کی اس گھڑی میں غریب اور دیہاڑی دار طبقے اورشوگرمریضوں کو اکیلانہیں چھوڑینگے‘عبدالسلام عارف

پیر 6 اپریل 2020 13:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) زیابیطس ایسوسی ایشن چارسدہ کے زیر اہتمام لاک ڈائون سے متاثرہ چارسدہ کے مختلف علاقوں میں بے روزگار‘ مزدوروں‘ بیوائوں ‘دیہاڑی دار اور شوگر کے مرض میں مبتلا مریضوں میں ان کے گھرپر فوڈ پیکج تقسیم کیاگیا جس میں آٹا‘ گھی‘دالیں ‘چاول اور بسکٹ شامل تھے‘ اس موقع پر ٹی بی وذیابیطس ایسوسی ایشن چارسدہ کے جنرل سیکرٹری عبدالسلام عارف نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں غریب اور دیہاڑی دار طبقے اورشوگرمریضوں کو اکیلئے نہیں چھوڑینگے‘اور ان کی ضروریات کاپورا خیال رکھاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں