واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے نئے بھرتی ملازمین میں تقررنامے تقسیم کئے

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور  نے اقلیتی کوٹہ کے تحت تقریباً 50 ملازمین بھرتی کر لئے جن میں کٹھہ قلی اور ڈرائیورز شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر نے زون بھی میں منعقدہ تقریب میں نئے بھرتی ملازمین میں تقررنامے تقسیم کئے، جنرل منیجر آپریشنز ریاض احمد خان جنرل منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمن جہانگیر خٹک زونل منیجر عامر گل خٹک سابق ٹاون ممبر فقیر محمداور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ڈاکٹر حسن ناصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے ملازمین کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اقلیتی کوٹہ کے تحت ملازمین کو خالصتاً میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے بھرتی کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی میں مروجہ طریقہ کار اور پالیسی پر من وعن عمل کیا گیا حکومت سمیت کسی نے بھی سفارش نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین بڑی تعداد میں کام کر رہے ہیں امید ہے کہ نئے ملازمین شہر کی صفائی کے لئے ایماندارانہ طریقے سے فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور انہیں جائز مراعات اور حقوق دیئے جارہے ہیں۔ بعد ازاں جنرل منیجر آپریشن ریاض احمد خان کی قیادت میں آگاہی واک نکالی گئی جس میں حکام اور ملازمین شریک ہوئے۔ واک کا مقصد صارفین میں کوڑا کرکٹ مقررہ جگہ پھینکنے، پانی کو صرف ضرورت کے مطابق استعمال کرنے اور بل بروقت جمع کرانے سے متعلق آگاہی بیدار کرناتھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں