پشاور،ریسکیو1122نےفرنیچرگودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

منگل 17 مئی 2022 12:06

پشاور،ریسکیو1122نےفرنیچرگودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) پشاورمیں فرنیچرکے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی علی الصبح تمبوان موڑ یونیورسٹی روڈ پشاورکے قریب خرم شہزاد نامی شخص کے فرنیچر گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگی۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کو اطلاع ملتے ہی فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچ کرفائرفائٹرزنے پیشہ وارانہ طریقے سے ایک گھنٹہ 35منٹ میں آگ پر مکمل قابو پا لیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں