تیمر گرہ میں حل پذیر شاپنگ بیگز کی تقسیم

بدھ 28 فروری 2018 21:01

پشاور۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر لوئر نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے۔ کہ وہ دکانداروں اور عوام میں حل پذیر شاپنگ بیگز کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ اشفاق احمد نے تحصیل نا ظم اور ٹی ایم او تیمرگرہ کی معیت میں تیمر گرہ اور بلامبٹ بازاروں میں دکانداروں میں حل پذیر شاپنگ بیگز تقسیم کئے ۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ کے لئے حل پذیر بیگز کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں