پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا نجی تعلیمی اداروں کو آئی ایم یو کی سرپرستی میں دینے کے خلاف رواں ہفتے دو دن کیلئے ادارے بندکرنے کا اعلان

پیر 16 اپریل 2018 20:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)نے نجی تعلیمی اداروں کو آئی ایم یو کی سرپرستی میں دینے کے خلاف رواں ہفتے دو دن کیلئے ادارے بندکرنے کااعلان کردیا اور اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ صدور کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ اداروں کی بندش کیلئے دن کاچنائو آج کیاجائے گا۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیمPENکے صوبائی صدرسلیم خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تمام ادارے آئین کے پابند ہیں‘ماہرین تعلیم اور محب وطن لوگوں کی مشاورت کے بغیر غیر ملکی ڈونرز کے ایما پر تعلیمی نظام میں تعلیم کش پالیسیوں کا نفاذ سراسر غیر قانونی اور دینی وقومی اقدار کو کچلنے کے برابر ہے ایسے فیصلے نہ پہلے کبھی تسلیم کئے نہ اب کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اوروزیرتعلیم ہٹ دھرمی کامظاہرہ چھوڑ کر ریگولیٹری اتھارٹی کے نام پر نجی تعلیمی اداروں کو دبائو میں لانے کے خواب دیکھناچھوڑدیںاور ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا نوٹس فی الفور منسوخ کرے۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر ہم رواں ہفتے دودن کیلئے صوبہ بھرمیں احتجاجاًادارے بندکرنے کااعلان کرتے ہیں اوراگر حکومت نے پھربھی سنجیدگی نہ دکھائی تو احتجاج کادائرہ مزیدوسیع کردینگے۔سلیم خان کے مطابق احتجاج کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ صدور کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اوروقتی اورطویل المدتی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پالیسی بنالی ہے‘ ہمارااحتجاج آئندہ الیکشن تک جاری رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں