عوام باریاں لینے والوں کو پہچان چکی ہے،ہم علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، شبیر حسین ساجدی

بدھ 18 جولائی 2018 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدواراین اے 46 شبیر حسین ساجدی نے کہا کہ عوام باریاں لینے والوں کو پہچان چکی ہے۔علاقہ شدید محرومیوں کا شکار ہے،ہم علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔ ضلع کرم کے علاقے کڑمان یوسف خیل میں انتخابی مہم کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرم سے سینٹرز اور ایم این ایز منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچتے رہے مگر جو بھی اسلام آباد پہنچا وہ واپس علاقے میں الیکشن کے دوران ہی نظر آیا ،ضلع کرم میں نہ روزگار کے مواقع پید ا کئے گئے نا ہی علاقے کی غربت کے خاتمے کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات ہی نہیں کئے گئے،کرم کے پڑھے لکھے جوان بے روزگاری سے تنگ آکر ملک کے مختلف حصوں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع میں صحت کی سہولیات انتہائی کم ہیں،باربار آزمائے ہوئے پھر سے الیکشن میں بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں ،جبکہ ان کی گزشتہ کی کارکردگی صفرہے۔ کرم کے باشعور عوام حقیقت کو جان چکے ہیں عوام ان سے چھٹکارہ چاہتی ہے ،اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب دیکھ رہی ہے۔غلطیاں ہم سے بھی ہو سکتی ہیں مگر ہم علاقے سے خیانت نہیں کریں گئے،منتخب ہو کر علاقے کے وسائل کو دیانت اور منصوبہ بندی سے استعمال کرتے ہوئے علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گئے،ضلع کرم میں صحت تعلیم اور روزگار کے مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں