پختونخواریڈیویوم آزادی پر خصوصی پروگرام نشرکریگا

پیر 13 اگست 2018 23:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پختونخوا ریڈیو سوات نے یوم آزادی کے موقع پر طلوع صبح سے لیکر غروب آفتاب تک خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے جس میں دن بھر مشہور قراء کی تلاوت، حمد و نعت، ملی گیت اور قومی نغمے پیش ہونگے اسی طرح ضلع میں یوم آزادی کے حوالے سے ملاکنڈ کی ڈویژنل انتظامیہ، سوات کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس و پاک فوج کی مختلف مقامات پر منعقدہ خصوصی تقاریب کی براہ راست کوریج کے علاوہ قومی مشاہیر کے کارناموں، جدوجہد آزادی اور تعمیر وطن کیلئے نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات کے یوم آزادی کے حوالے سے انٹرویو بھی لائیو ٹیلی کاسٹ ہونگے یہ تمام نشریات یوٹیوب اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر سوات ایف ایم ریڈیو پختونخوا کے تحت براہ راست دنیا بھر میں سنی جا سکیں گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں