مہمانوں کی پریس گیلریوں میں موجودگی کیخلاف صحافیوں کااسمبلی سے علامتی بائیکاٹ

بدھ 15 اگست 2018 17:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں پاسنگ کارڈکی منسوخی کے باوجود مہمانوں کی پریس گیلریوں میں موجودگی کیخلاف صحافیوں نے اسمبلی کارروائیوں سے علامتی بائکاٹ کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران پی ٹی اآئی اراکین فضل الہی،اشتیاق ارمڑ،شاہ فرمان اورعاطف خان صحافیوں کومنانے باہرآئے جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے پریس گیلریزمیں موجود مہمانوں کو اٹھنے کوکہا۔

مہمانوں کے جانے سے صحافی اپنابائیکاٹ ختم کرکے دوبارہ ایوان میں آگئے۔واضح رہے کہ اراکین کی تقریب حلف برداری کے موقع پر دوہزارسے زائد سیاسی کارکنوں اور حامیوں کے علاوہ ان کے رشتہ داروں کیلئے صرف ایک دن کیلئے اسمبلی پاسنگ کارڈایشوکئے گئے تھے تاہم کارڈکی منسوخی کے باوجود گیلریوں میں مہمان موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں