ضلع کونسل کوہاٹ نے 2018-19 کے 4ارب64کروڑ79لاکھ98ہزارروپے کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی

بدھ 15 اگست 2018 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ضلع کونسل کوہاٹ نے اجلاس میں مالی سال 2018-19ء کے لئی4ارب64کروڑ79لاکھ98ہزارروپے کے سالانہ ضلعی بجٹ کی متفقہ منظوری دے دی۔اسی طرح اجلاس میں ضمنی بجٹ برائے سال 2017-18 کی بھی متفقہ منظوری دے دی گئی۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا ابتدائی حجم27کروڑ34لاکھ32ہزارروپے رکھا گیا ہے۔ پریذائڈنگ آفیسر حاجی عبدالرشید کی زیرصدارت منعقدہ بجٹ جلا س میں ڈسٹرکٹ کونسلرزکے علاوہ لائن ڈیبارٹمنٹس کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔

بجٹ پر بحث میں اپوزیشن لیڈر الحامد، ڈسٹرکٹ کونسلرز اقبال خان آف شاہ پور،دلبرخان ،مومن شاہ ،گلزار خان ،محمد اقبال ،ساجد اقبال اوررضاشاہ نے حصہ لیا۔بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے ضلع ناظم محمدنسیم آفرید ی نے بجٹ پاس کرنے میں اپوزیشن کے تعاون کوسراہا اوران کا شکریہ اداکیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ کارکردگی کے لحاظ سے ضلع کونسل کوہاٹ پورے صوبے میں سب سے آگے ہے جس کا کریڈٹ حکومتی ارکان کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے ارکان کوبھی جاتاہے ۔

انہوںنے امید ظاہر کی کہ یہ کونسل آئند ہ بھی اسی طرح تعاون کے ماحول میں کام کرکے عوام کی خدمت کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم سب کا ہدف صرف اورصرف عام شہری کی بہتری ہے اوراس کے لئے ہم مل کرکام کریں گے۔پریذائڈنگ آفیسرنے ڈسٹرکٹ کونسلر زسے کہا کہ وہ 2015-16 کے اے ڈی پی کے باقی ماندہ سکیموں پر توجہ دیں اوراس سلسلے میں متعلقہ محکموںکے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں تاکہ نئی اے ڈی پی سکیموں پربلاتاخیرکام شروع کیاجاسکے ۔کونسل کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں