ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا پنشنرز کے مسائل بلاتاخیرحل کرنے کی ہدایت

پیر 20 اگست 2018 19:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے عیدالاضحی کے موقع پرگمبٹ پوسٹ آفس میں پنشنرز کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز نوید اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کو موقع پر پہنچ کر پنشنرز کے مسائل فوری طور پر حل کرنے اورانہیں پنشن کی ادائیگی سہل بنانے کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے مقامی ڈسٹرکٹ کونسلرساجد اقبال کے ہمراہ وہاں پرجاکر پنشنرز کے مسائل معلوم کئے اور گمبٹ پوسٹ آفس کے متعلقہ حکام کے علاوہ ڈویژنل پوسٹ ماسٹر جنرل سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا اورپنشنرز کے مسائل بلاتاخیرحل کرنے کی ہدایت کی۔ضلع انتظامیہ کی مداخلت پر 29خواتین سمیت 147پنشنرز کوماہ اگست کے پنشن کی ادائیگی کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پوسٹ عملے کوہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیںاور آئندہ شکایات کا موقع نہ دیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت ناقابل برداشت ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں