پشاورپولیس نے ہیروئن برآمدکرکے ملزم کوگاڑی سمیت گرفتارکرلیا

پیر 24 ستمبر 2018 22:46

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پشاورپولیس نے لاکھو ں روپے مالیت کی ہیرئون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘ ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا‘ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلر کسی بھی وقت قبائلی علاقہ ضلع خیبر سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیرئون پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کرے گا جس پر انہوں نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور دیگر ممکنہ راستوں پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہو پر خصوصی ناکہ بندیوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ۔

ڈی ایس پی نے بھی سبرب سرکل میں پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کا حکم جاری کیا جبکہ ایس ایچ او بھانہ ماڑی بمعہ دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خود رنگ روڈ نزد ٹیوٹا کمپنی کیساتھ ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبری LEB/3261 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو گرام اعلی کوالٹی ہیرؤں برآمد کرکے ملزم نعیم اقبال ولد عبد الحالق سکنہ محلہ ستار شاہ کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں