افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:04

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) مجاز حکام نے فوری طورپر عوامی مفاد میں 10 افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آر اینڈ ایس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری فضل اکبر (BAS-BS-18) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح ایس ڈی یو، پی اینڈ ڈی ڈپیارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر واجد علی خان (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری آر آر اینڈ ایس ڈپیارٹمنٹ ، ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ مثل خان (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری مرجڈ ایریاز سیکرٹریٹ ، ڈپٹی سیکرٹری (پالیسیز) ای اینڈ اے ڈی محمد توفیق (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ، ای اینڈ اے ڈی کے افسربکار خاص اشفاق احمد (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری مرجڈ ایریاز سیکرٹریٹ ، ای اینڈ اے ڈی کے افسربکار خاص آصف علی ۔

(جاری ہے)

I (PMS BS-18)کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری زکواة عشر اینڈ ایس ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ، ای اینڈ اے ڈی کے افسر بکار خاص جہانگیر اعظم وزیر (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ آف ہائوسنگ فائونڈیشن فار گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری آر ٹی اے مردان ضیاء الرحمان (PMS BS-18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، ای اینڈ اے ڈی کے افسر بکار خاص طفیل محمد (BS-18 Officer POF Wah) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ فضل قادر (PMS BS-18)کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر (Operation and inspection) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں