کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کا کلنکرنگ یونٹ بند کردیا

منگل 13 نومبر 2018 19:01

پشاور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے مقامی آبادی کے لئے خطرناک آلودگی چھوڑنے والے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کا کلنکرنگ یونٹ بند کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) طاہر علی نے انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے چیف انالسٹ محمد ارشاد اورانالسٹ ڈاکٹر خائستہ گل کے ہمراہ کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے کلنکرنگ یونٹ کا معائنہ کیا اورمقامی آبادی کو متاثر کرنے والی آلودگی چھوڑنے پرفیکٹری کے مذکورہ یونٹ کو بند کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے طاہر علی کاکہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ اور انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ کو باربار تنبیہ کی تھی کہ وہ فوری طورپر کلنکرنگ یونٹ پر فلٹریشن بیگ لگالے کیونکہ اسے نکلنے والی آلودگی مقامی آبادی کے لئے خطرناک ہے لیکن اس کے باوجود فیکٹری انتظامیہ فلٹریشن بیگ لگانے میں ناکام رہی جس پر ضلع انتظامیہ نے فیکٹری کے کلنکرنگ یونٹ کو بند کردیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے لوازمات پورے کرنے تک مذکورہ یونٹ بند رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں