سرکاری اراضی کی خریداری میں خرد برد

قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے 39.80ملین روپے کی پلی بارگین کی منظوردیدی

منگل 13 نومبر 2018 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) رنگ روڈکے اردگردسرکاری طورپراراضی کی خریداری میںخردبرد کرنیوالے جامشیرخان کے کیس میں قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے 39.80ملین روپے کی پلی بارگین کی منظوردیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا(اس وقت کی صوبہ سرحد)نے پشاورکے اردگردرنگ روڈتعمیرکرنیکامنصوبہ بنایاتھاتاہم اراضی کے حصول کاعمل1994میںمیںشروع ہوگیاتھااورموضع محل لالااحمدمیںفی مرلے کاتعین5,772/25جبکہ موضع محل سالو میں3,805/50روپے پرفی مرلے کاتعین کیاگیاتھا۔

مبینہ طورپر جامشیرخان(مرحوم) نے دیگرساتھیوںاورریونیواہلکاروںکی ملی بھگت اورشراکت سے اراضی حصول کے قبضے کے عمل میںتاخیرکرکے اراضی کی قیمت میںحدسے زیادہ اضافہ کیاتھاجس کے باعث قومی خزانے کوبھاری نقصان ہوا۔یادرہے کہ جامشیرخان (مرحوم)کے وارثان نے چیئرمین قومی احتساب بیوروکوپلی بارگین کی درخواست دی تھی جسے منظورکردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں