محکمہ مواصلات کے افسران فاتر میں اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں ،اکبرایوب خان

منگل 11 دسمبر 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب خان نے محکمہ مواصلات کے افسران اور عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفاتر میں اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں اور ٹینڈر فائل کا ٹریکنگ سسٹم متعارف کروائیںنیز غیر حاضر اور بروقت دفتر نہ پہنچنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

یہ ہدایات انہوں نے منگل کے روز محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے دفاتر کے اچانک دورے کے موقع پردی انہوں نے ملازمین کی حاضری چیک کی اور مختلف منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اکبرایوب خان نے سی اینڈ ڈبلیو آفس میں بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو دفاتر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے پیش نظر کیمروں کی تنصیب کا بندوبست بھی کیا جائے اور ہر دفتر میں بہترحفاظتی نظام یقینی بنایاجائے۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں سُستی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے شروع کردہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جانا چائیے۔ انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو آفس چرگانو چوک کو مین سی اینڈ ڈبلیو آفس میں منتقل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اکبرایوب خان نے متعلقہ حکام سے کہا کہ 15 دنوں کے اندر اندر ان تمام ہدایات پر من وعن عمل کیاجائے اور وہ دفاتر کے اچانک دورے جاری رکھیں گے اگر کوئی سرکاری خدمات کی ادائیگی میں کوتائی کا مرتکب پایا کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں