ضلعی انتظامیہ ہنگو کا شہرمیںناجائزتجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی،اسسٹنٹ کمشنر ہنگو

منگل 11 دسمبر 2018 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈاپورنے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان اورمحکمہ فوڈ کے ضلعی سربراہ صلاح الدین کے ہمراہ ہنگو شہر، سمانہ،ٹل اور سنگیڑھ کے بازاروں سے ناجائز تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم میں مزید 5 افراد کوچالان کر کے بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

جاری مہم کے دوران متعدد ہوٹلز اور نانبائیوں کی دُکانوںکی صفائی اور روٹی کاوزن چیک کیاگیا۔انہوں نے مالکان کو صفائی کاخاص خیال رکھنے اور معیاری کھانوں کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہناتھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کامقصد عوام کو آمدو رفت میں سہولت دیناہے۔انہوں نے کہاکہ ناجائز تجاوازت کے خاتمے اور ہنگو شہرکو خوبصورت بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیںگے۔انہوں نے تاجر برادری کو قوانین پرمن وعن عمل درآمدکرنے اورعوام کومقررہ قیمتوں پراشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں