سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی چوتھی برسی منائی گئی

16 دسمبر 2014 کو دہشتگروں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ کیا تھا ،ْ طلباء اور پرنسپل سمیت 150 افراد شہید ہوئے

اتوار 16 دسمبر 2018 13:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) آرمی پبلک اسکول پشاور (اے پی ایس) میں دہشت گرد حملے کو چار برس بیت گئے ہیں ،ْ طلباء سمیت تمام شہداء کی قربانیاں ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ 16 دسمبر 2014 کو پیش آیا جب صبح طلباء علم کے حصول کے لیے گھر سے اسکول گئے تھے، وہ ابھی اسکول میں علم کی شمع سے روشناس ہورہے تھے کہ 10 بجے کے درمیان 7 دہشت گرد اسکول کے اندر داخل ہوئے اور معصوم طلباء سمیت پرنسپل اور دیگر افراد کو بے رحمی سے شہید کیا ،ْیہ وہ دن تھا جس کا سورج حسین تمناؤں اور دلفریب ارمانوں کے سنگ طلوع ہوا مگر غروب 132 معصوم و بے قصور بچوں کے لہو کے ساتھ ہوا تاہم یہ وہ سانحہ تھا جس نے ہر محب وطن پاکستانی کو دلگیر و اشکبار کیا۔

16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس پشاور لہو لہو ہوا تو ملت پاکستان نے بھی رب ذوالجلال کو گواہ بنا کر یہ عہد کر لیا کہ جب تک عرض پاک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہ ہو جائے حق و باطل اور بقا و فنا کی یہ جنگ جاری رہے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں