سٹی پیٹرولنگ فورس نے کارروائی کے دوران دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 18 جنوری 2019 22:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) سٹی پیٹرولنگ فورس نے ورسک روڈ اور عوامی تفریحی مقام چڑیا گھر کے سامنے کارروائی کے دوران دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کے قبضہ سے بلا لائسنس اسلحہ برآمد کرلیا گیا جن کے خلاف مقدمات درج کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سٹی پٹرولنگ فورس کا موبائل گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ بمقام ورسک روڈ اور چڑیا گھر کے سامنے روڈ پر 2 مشتبہ افراد کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر ان کے قبضہ سے بلا لائسنس اسلحہ 2 عدد پستول برآمد کر لئے گئے دونوں ملزمان اسامہ اور بلال کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ تہکال منتقل کر دیا گیا جہاں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں