بچوں کے درمیان مناسب وقفے سے ماں کی صحت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں ‘ نورمحل

منگل 22 جنوری 2019 14:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء)فلاحی مرکز ممہ خیل لکی مروت میں مناسب وقفہ ،ماں اور بچے کی صحت کا ضامن کے عنوان پر بے بی شو منعقد ہوا جس میں علاقے کی خواتین اساتذہ،ایل ایچ ویز،ایل ایچ ڈبلیوز، سی ایم ڈبلیوز کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینیٹرانچارج نور محل نے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے اور دوسال تک بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کے درمیان مناسب وقفے سے نہ صرف ماں بچے کی صحت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں بلکہ ماں بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں کا ددودھ پینے والے بچے جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہوتے ہیں اور ان میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے۔ اس موقع پربچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں