خیبر پختونخوا کے وزیر ماحولیات محمد اشتیاق ارمڑ کا ریسیکو 1122 آفس کا دورہ

بدھ 23 جنوری 2019 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء)خیبر پختونخوا کے وزیر ماحولیات محمد اشتیاق ارمڑ نے ریسیکو 1122 آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی جی اور ریسیکو1122 کے عملہ سے ملاقات کی اور ادارے کی مشکل حالات کے اندر فراہم کی جانے والی خدمات اور ہنگامی صورتحال میں عوامی فلاح کے لئے بروقت کی جانے والی امدادی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

وزیر ماحولیات نے بہترین انتظامات پر ریسیکو 1122 کے عملہ کی خدمات کو سراہا اوراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ رہیں اور اُنہیں ایمر جنسی کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں اور انکی ہر ممکن خدمت کرتے رہیں اور ادارے کا ہر ملازم عبادت کے جذبے کے تحت اپنے کردار ادا کرے اور اپنا فرائض انجام دیں۔ اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گی کیونکہ حکومت کو عوام کی ترقی و خوشخالی انتہائی عزیز ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں